0
Monday 20 Feb 2023 13:15

ایرانی علمائے کرام کے وفد کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

ایران کے ممتاز عالم دیں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب کی سربراہی میں ایرانی علماء کے وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا اور سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔ ایرانی علماء کے وفد کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے تعلیمی نظام، امت کی رہبری میں مدارس کا کردار، تبلیغِ دین سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے جامعہ کی جدید لائبریری، کلاس رومز اور ہاسٹل کے شاندار انتظامات پر انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1042403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش