0
Thursday 25 Jul 2024 19:44
ہندوستان اجازت دے یا نہ دے ہمیں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنا ہے

آغا سید عبدالحسین موسوی کا کشمیر و فلسطین کے موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

وہ کشمیری نوجوان خوش نصیب ہیں جن پر فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کئے گئے
متعلقہ فائیلیںوادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر، نیوز نور کے منیجنگ ڈئیرکٹر مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی نے اسلام ٹائمز کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کشمیر میں شیعہ و سنی علماء کرام نے وحدت اسلامی کے لئے کلیدی رول ادا کیا ہے اور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنہ ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر چالیس سال میں شیعہ قتل عام ہوتا تھا تاکہ مسلمان ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر آئیں، یہ سلسلہ دو سو سال جاری رہا لیکن ملت کشمیر کے علماء کرام نے ہوشیاری سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ و سنی کے درمیان اختلافات ہیں لیکن وہ علمی، فقہی اور جزوی اختلافات ہیں جو جنگ و  جدل کے باعث نہیں بن سکتے۔ ہم امام حسین (ع) کا نام لیکر وقت کے ظالم و جابر کو رسوا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقتدر علماء اہل سنت کو بھی خانقاہ میر سید علی شاہ ہمدانیؒ پر جاکر عزاداری اور اہلبیت (ع) سے عقیدت کا اظہار کرنا چاہیئے۔ عام سنی کو یزید اور یزیدیوں سے خود کو الگ کرنا چاہیئے۔ آغا سید عبدالحسین موسوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی سٹیٹ پالیسی فلسطینیوں کی حمایت میں ہے لیکن یہ جانتا ہے کہ بھارت کا کشمیر چیپٹر کشمیریوں کیساتھ ظلم و زیادتی کررہا ہے اور یہی کشمیر و فلسطین کے درمیان مماثلت ہے، ہماری فلسطین کی حمایت سے بھارت کو خود اپنی چوری نظر آرہی ہے۔ اب اگر ہندوستان کی سٹیٹ پالیسی فلسطین کے خلاف بھی ہوتی اسکے باوجود بھی ہمیں فلسطین کا پرچم بلند کرنا تھا اور انکی حمایت کرنی تھی کیونکہ مظلومین کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا قرآنی حکم ہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے وہ نوجوان خوش نصیب ہیں جن پر فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کئے گئے انہوں نے لبیک یا حسین (ع) کہہ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی۔ ہندوستان اجازت دے یا نہ دے ہمیں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کرنا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 1149688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش