متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے والی اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والی ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ تہران کے حسینیہ امام خمینیؒ میں ہونے والی ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی جمہوری محاذ کا سب سے اہم موقف ظلم و زیادتی کا مقابلہ کرنا ہے، استکبار سے جنگ کے پرچم کو روز بروز زیادہ وسیع اور زیادہ بلند کریں اور کسی بھی دور میں یہ موقع نہ دیں کہ اسلامی جمہوریہ کے ہاتھ سے یہ پرچم لے لیا جائے۔