اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 648315 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18655 ہوگئی ہے۔