0
Saturday 10 Nov 2018 01:06

بلاول بھٹو کو چیئرمین پی اے سی بنانیکی پیشکش نہیں کی، فواد چوہدری

بلاول بھٹو کو چیئرمین پی اے سی بنانیکی پیشکش نہیں کی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی وزیر کی جانب سے بلاول بھٹو کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانے کی پیشکش نہیں کی بلکہ ایک عمومی گفتگو کی گئی تھی کہ بلاول سمیت کوئی بھی چیئرمین پی اے سی بن جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اصولی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں لگائے گئے منصوبوں کا آڈٹ کرے اور جب ہمارے منصوبے شروع ہوں تو اپوزیشن اپنا چیئرمین لگا دے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی تھی، تاہم بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
خبر کا کوڈ : 760260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش