اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔ وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہام معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہو جائے گا اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گذشتہ حکومت میں اسرائیل کے امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ’’ابراہام معاہدہ‘‘ ہوا تھا۔