0
Tuesday 3 Dec 2024 23:55

سندھ بھر میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

سندھ بھر میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ بھر میں عوامی مقامات پر 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ صرف دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھ سکیں گے۔ سیکیورٹی ایجنسی کے گارڈ آمدورفت کے دوران اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ متعلقہ ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1176437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش