اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح ٹیم ورک کی اعلیٰ مثال ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے، بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح پاکستان کیلئے ایک اہم اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد صفدر اور عارف حسین کی نمایاں کارکردگی قابل ستائش ہے، قومی ٹیم کی کامیابی نوجوانوں کیلئے ایک روشن مثال ہے۔