سندھ بھر میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
3 Dec 2024 23:55
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ صرف دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھ سکیں گے، سیکیورٹی ایجنسی کے گارڈ آمدورفت کے دوران اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ بھر میں عوامی مقامات پر 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ صرف دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھ سکیں گے۔ سیکیورٹی ایجنسی کے گارڈ آمدورفت کے دوران اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ متعلقہ ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1176437