متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی
سانحہ ڈی چوک کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایک تاریخی دھواں دار اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں پر فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گولی کا جواب گولی سے بھی دیا جاسکتا ہے، احتجاج جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے، اس وقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے، اگر تم نے فسطائیت جاری رکھی تو پھر ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دینے کے لیے تیار ہو کر آئیں گے، پھر بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہے۔ عوام اپنے حق کے لیے آئین کے مطابق پرامن ہو کر نکلیں، لیکن جب یہ سمجھو کہ تمہارا پرامن رہنا کمزوری بن رہا ہے تو عمران خان سے بھی کہوں گا کہ آئندہ پرامن رہنے کا نہ کہنا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial