اسلام ٹائمز۔ محکمہ فنانس پنجاب نے پنشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد کمی ہو گی، جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی ہو گی۔ جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 57 سالہ شخص کی پنشن میں 6 فیصد اور 56 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد کمی ہو گی۔ محکمہ فنانس پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 55 سالہ شخص کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہو گی۔