QR CodeQR Code

ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی، پنشن رولز ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

3 Dec 2024 16:52

محکمہ فنانس پنجاب نے پنشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد کمی ہو گی جبکہ 55 سالہ شخص کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ فنانس پنجاب نے پنشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد کمی ہو گی، جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی ہو گی۔ جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 57 سالہ شخص کی پنشن میں 6 فیصد اور 56 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد کمی ہو گی۔ محکمہ فنانس پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 55 سالہ شخص کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 1176389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176389/ازخود-ریٹائرمنٹ-لینے-والوں-کی-پنشن-میں-بھی-کٹوتی-ہو-گی-رولز-ترامیم-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com