0
Tuesday 3 Dec 2024 19:52

مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہیں، کاشف سعید شیخ

مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہیں، کاشف سعید شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے حکومتی دعووں کو جھوٹ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی تمام تر دعووں کے برعکس اشیائے خورونوش جیسا کہ گھی، آئل، چائے کی پتی، سبزیوں سمیت پیٹرول، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کے تمام رکارڈ ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو دن میں بھی تارے دکھائی دے رہے ہیں اور لوگ بچوں کا پیٹ پالنے دوقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ٹولہ اور اشرافیہ اپنے شاہی اخراجات کم اور مفت خوری کو ختم کرنے کی بجائے تمام تر خسارے کا بوجھ عوام پر مزید نئے ٹیکس لگاکر ڈال رہی ہے، بے حس حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بجلی اور گیس کے بلوں سمیت جن اشیاء کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، وہ حکمرانوں اور بیوروکریسی کو مفت فراہم کی جارہی ہیں، اس لئے موجودہ جعلی حکمران عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے مہنگائی کو کنٹرول اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کرپشن فری سنجیدہ اور موثر اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 1176412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش