0
Tuesday 3 Dec 2024 19:21

سالار کاکڑ کو عمران خان سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، پی ٹی آئی بلوچستان

سالار کاکڑ کو عمران خان سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، پی ٹی آئی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے سابق صوبائی صدر سالار خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین نے کہا کہ تحریک انصاف مرکزی کور کمیٹی کے رکن سالار خان کاکڑ اور دیگر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ سالار خان کاکڑ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ پرامن اور جمہوری احتجاج کے موقع پر غیر قانونی و غیر آئینی طور پر گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ شاہ نواز کھرل، شفیع کاکڑ، نور کاکڑ، عنایت کاکڑ اور سجاد اچکزئی کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے۔ نام نہاد اور فارم 47 کے سیاسی پیداوار نے ملک میں جو جبر اور فسطائیت جاری رکھی، اسکی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تحریک انصاف کے 12 بے گناہ، معصوم اور نہتے کارکنوں کو پرامن جہموری و آئینی احتجاج کے موقع پر شہید کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں بے گناہ و نہتے کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ سالار خان کاکڑ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماء ہیں، جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ترقی و کامرانی کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان مرکزی کور کمیٹی سالار خان کاکڑ، شاہ نواز کھرل، شفیع کاکڑ، نور کاکڑ، عنایت کاکڑ اور سجاد اچکزئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1176405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش