0
Monday 23 Sep 2024 20:07

وزارت داخلہ کو کبھی نہ کبھی اپنا دل نرم کرنا ہوگا، التجا مفتی

وزارت داخلہ کو کبھی نہ کبھی اپنا دل نرم کرنا ہوگا، التجا مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے دوسرے روز بھی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک زبردست چناوی روڈ شو کا اہتمام کیا جس میں التجا مفتی اور پارٹی امید وار گاندربل بشیر احمد میر موجود تھے۔ روڈ شو پاندچھ سے ہو کر گاندربل کے مختلف علاقوں سے گزرا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر التجا مفتی نے کئی مقامات پر لوگوں سے خطاب کر کے بشیر احمد میر کے حق میں ووٹ مانگے۔ التجا مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو اپنے رویہ میں تبدیلی لا کر اپنا دل نرم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے نوجوان جن میں کئی صحافی بھی شامل ہیں وہ جیلوں میں نظربند ہیں ہم ان کو رہا کرکے ہی دم لیں گے۔

اس موقعے پر بشیر میر نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 25 تاریخ کو ان کے حق میں ووٹ دیکر ان کو کامیاب بنائیں اور انہیں عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔ بشیر میر نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی وادی میں حکومت بنائے گی تو یہاں پر ترقیاتی کے رکے ہوئے کام دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں التجا مفتی لگاتار پارٹی امیدواروں کے لئے ریلیاں کر رہی ہیں۔ اپنی ریلی میں انہوں نے کہا کہ گاندربل میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب مرحوم مفتی محمد سعید نے کئے ہیں۔ اس لئے میں یہاں کی عوام سے کہتی ہوں کہ اگر اپنے علاقے کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیں اور حلقے کے امیدوار بشیر احمد میر کے حق میں ووٹ دیکر ان کو کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 1161884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش