0
Monday 23 Sep 2024 02:58

سرکاری زمین پر گندم کی بوائی کی جائے، مریم نواز

سرکاری زمین پر گندم کی بوائی کی جائے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری زمین پر گندم کی بوائی کی جائے۔ ٹماٹر، پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ ایری گیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پروجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1161748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش