0
Monday 23 Sep 2024 00:10

حکومت آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کر رہی ہے، مفتاح اسماعیل

حکومت آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کر رہی ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کررہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو آئی پی پیز پاکستانیوں کی ہیں انہیں دباؤ میں لایا جاسکتا ہے، غیرملکی کمپنیوں کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ بارے معاملہ بانی پی ٹی آئی دور میں ری نیگوشیٹ ہوچکا ہے۔ شہباز شریف حکومت آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کررہی ہے۔ حکومت آئی پی پیز سے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کر رہی، جب یہ معاہدے کر رہے تھے تب انہیں کیپسٹی پیمنٹ کا سوچنا چاہیے تھا، معاہدوں کے دوران بہت غلطیاں کی گئیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی چھوٹی سوچ ہے، منی بجٹ ضرور آئے گا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ حکومت کو منی بجٹ نہیں لانا چاہیے، کیا تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگا کر انہیں مارنا ہے۔؟ حکومت اپنے اخراجات کو کم کرے۔ مرکزی راہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ریٹیلرز سے یہ ٹیکس نہیں لے سکتے باتیں ریفارمز کی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش