0
Monday 23 Sep 2024 01:26

خانپور، لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن فیل، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

خانپور، لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن فیل، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
اسلام ٹائمز۔ خانپور میں سٹی پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کا انجن فیل ہو گیا۔ مال بردار ٹرین کا انجن فیل ہونے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، 2 گھنٹے ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا۔ مسافر ٹرین فرید ایکسپریس کو جیٹھہ بھٹہ سٹیشن پر روک دیا گیا۔کراچی جانے والی مسافر ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو لیاقت پور سٹیشن پر روک دیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق متبادل انجن منگوا کر انجن تبدیل کرکے ٹرین منزل پر روانہ کردی گی۔
خبر کا کوڈ : 1161724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش