0
Monday 23 Sep 2024 01:34

بندوق ہماری ثقافت نہیں ہے، ایمل ولی خان

بندوق ہماری ثقافت نہیں ہے، ایمل ولی خان
اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے راہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ بندوق ہماری ثقافت نہیں ہے، ہماری ثقافت ہماری طاقت ہے۔ کراچی میں پختون کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے امن کا درس دیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون کلچرل ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے اجداد کے لیے قربانیاں دیں، میں آپ کے لیے قربانی دوں گا۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر تمام کارکنان اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے پختونوں نے اپنے کلچر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ پختون صدیوں پر محیط تاریخ کے امین ہیں، باچا خان بابا نے فرمایا تھا کہ جو قوم اپنی زبان اور ثقافت کو بھول جائے وہ قومیں مٹ جاتی ہے۔ ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن پختون کلچر کے نام کرتے ہیں آج کے دن کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1161725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش