0
Monday 23 Sep 2024 01:45

لبنان، جامعہ کا پیر کو کیمپس بند رکھنے کا اعلان

لبنان، جامعہ کا پیر کو کیمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے حزب اللّٰہ کے خلاف لبنان کے مختلف شہروں میں حملے جاری ہیں، لبنان کی جامعہ نے پیر کو اپنے کیمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر صیدون، قباطیہ اور طائر میں پیر کو کیمپس بند رہیں گے۔ جامعہ لبنان کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لبنان میں مختلف مقامات پر 400 سے زیادہ حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش