QR CodeQR Code

بندوق ہماری ثقافت نہیں ہے، ایمل ولی خان

23 Sep 2024 01:34

کراچی میں پختون کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پختون صدیوں پر محیط تاریخ کے امین ہیں، باچا خان بابا نے فرمایا تھا کہ جو قوم اپنی زبان اور ثقافت کو بھول جائے وہ قومیں مٹ جاتی ہے۔ ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن پختون کلچر کے نام کرتے ہیں آج کے دن کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے راہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ بندوق ہماری ثقافت نہیں ہے، ہماری ثقافت ہماری طاقت ہے۔ کراچی میں پختون کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے امن کا درس دیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون کلچرل ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے اجداد کے لیے قربانیاں دیں، میں آپ کے لیے قربانی دوں گا۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر تمام کارکنان اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے پختونوں نے اپنے کلچر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ پختون صدیوں پر محیط تاریخ کے امین ہیں، باچا خان بابا نے فرمایا تھا کہ جو قوم اپنی زبان اور ثقافت کو بھول جائے وہ قومیں مٹ جاتی ہے۔ ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن پختون کلچر کے نام کرتے ہیں آج کے دن کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 1161725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161725/بندوق-ہماری-ثقافت-نہیں-ہے-ایمل-ولی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com