QR CodeQR Code

خانپور، لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن فیل، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

23 Sep 2024 01:26

خانپور میں سٹی پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کا انجن فیل ہو گیا۔ مال بردار ٹرین کا انجن فیل ہونے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، 2 گھنٹے ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ خانپور میں سٹی پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کا انجن فیل ہو گیا۔ مال بردار ٹرین کا انجن فیل ہونے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، 2 گھنٹے ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا۔ مسافر ٹرین فرید ایکسپریس کو جیٹھہ بھٹہ سٹیشن پر روک دیا گیا۔کراچی جانے والی مسافر ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو لیاقت پور سٹیشن پر روک دیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق متبادل انجن منگوا کر انجن تبدیل کرکے ٹرین منزل پر روانہ کردی گی۔


خبر کا کوڈ: 1161724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161724/خانپور-لاہور-سے-کراچی-جانیوالی-مال-بردار-ٹرین-کا-انجن-فیل-ٹرینوں-کی-ا-مدورفت-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com