0
Sunday 22 Sep 2024 19:18

بی جے پی نے کشمیری عوام کا استحصال کیا اور ہمارا سب کچھ چھین لیا گیا، عرفان علی

بی جے پی نے کشمیری عوام کا استحصال کیا اور ہمارا سب کچھ چھین لیا گیا، عرفان علی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں کافی سرگرم ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں بھی امیدوار لوگوں کے پاس جاکر کے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس ضمن میں پی ڈی پی کے سوپور کانسٹیونسی کے امیدوار عرفان علی نے کہا کہ وہ میونسپل کونسل سوپور میں ایک کونسلر تھے، لیکن اب انہوں نے سیاسی جماعت میں شرکت کی اور ان کا مقصد ہے کہ وہ سوپور قصبے کے لئے تعمیر و ترقی کے حوالے سے کام کریں۔ انہوں نے کہا سوپور قصبہ ایک تاریخی شہر ہے لیکن گزشتہ ستر سالوں سے یہاں پر تعمیر ترقی کے حوالے سے کام نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم Stone age میں رہتے ہیں اور جو ہمارے وقت کے حکمران رہے ہے انہوں نے اس قصبہ کے لوگوں کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے، لوگوں کے طرح طرح کے مشکلات ہے۔

عرفان علی نے کہا میں چاہتا ہوں کہ میں ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن کے لئے کام کروں اور اس کے علاوہ جو بے روزگار نوجوان ہیں ان کے مستقبل کے لئے کام کروں۔ عرفان علی نے بتایا کہ جو ہماری تنظیم پی ڈی پی ہے وہ لوگوں کے مسئلے و مسائل حل کرتی ہے اور اگر ہم نیشنل کانفرنس کی بات کریں تو انہوں نے لوگوں کو مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے کشمیر کے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا ہے، ہم سے ہمارا سب کچھ چھین لیا اور جو لوگ کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی بات کرتے ہے ان کو اس کو جلد از جلد واپس کرنا چاہیئے کیونکہ جھوٹ کب تک چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور جو ہمارے نوجوان ہے ان کو اب پتہ ہے کہ کون کیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ جموں کشمیر کا نوجوان ہے اور جن لوگوں نے ہمارے نوجوانوں کے اوپر ایف آئی آر کئے ہیں ان کو ہم آنے والے وقت میں ان اسمبلی انتخابات میں ہرا کر رہیں گے کیونکہ انہوں نے کشمیر کے عوام کے ساتھ دھونکہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش