0
Tuesday 17 Sep 2024 13:36

خیبر پختونخوا میں گریڈ 9 کی بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری

خیبر پختونخوا میں گریڈ 9 کی بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے مختلف سرکاری دفاتر میں 9 اسکیل میں بھرتیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی۔ ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے 7 ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس میں 9 اسکیل میں ایٹا کے تحت بھرتی ختم  کردی گئی ہے۔ پولیس، ریونیو، پٹواری، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو 1122 میں بھرتیاں ایٹا کے تحت ہی کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے اسکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1160546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش