QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں گریڈ 9 کی بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری

17 Sep 2024 13:36

ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے 7 ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس میں 9 اسکیل میں ایٹا کے تحت بھرتی ختم  کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے مختلف سرکاری دفاتر میں 9 اسکیل میں بھرتیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی۔ ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے 7 ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس میں 9 اسکیل میں ایٹا کے تحت بھرتی ختم  کردی گئی ہے۔ پولیس، ریونیو، پٹواری، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو 1122 میں بھرتیاں ایٹا کے تحت ہی کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے اسکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160546/خیبر-پختونخوا-میں-گریڈ-9-کی-بھرتیوں-کیلئے-نئی-پالیسی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com