0
Monday 16 Sep 2024 08:08

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل چوتھا تحفہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی  ہے، نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز لاگو رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1160261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش