QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

16 Sep 2024 08:08

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل چوتھا تحفہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی  ہے، نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز لاگو رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1160261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160261/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-بڑی-کمی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com