0
Sunday 12 Jun 2022 13:45

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام امام خمینی کی برسی پر تقریب کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام شیعہ میانی میں بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے جامعہ بعثت رجوعہ سادات سے مولانا نقی ہاشمی اور شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام راحل کی شخصیت اور جد و جہد پر روشنی ڈالتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی ایران کو خراج تحسین پیش کیا۔ شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہونیوالی تقریب میں آئی ایس او کے کارکنان کے علاوہ عاشقان امام خمینی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 998974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش