اسلام ٹائمز۔ 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف یمنی عوام ہر جمعے کو احتجاج کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں آج بھی صنعاء میں السبعین اسکوائر پر بھرپور عوامی اجتماع ہوا۔ جس میں شرکاء نے فلسطینی عوام سے اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کیا۔ شرکاء نے "غزہ کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی" کے نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں یمن کے دسیوں شہروں میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔