اسلام ٹائمز۔ اسرائیل پر ایران کے تاریخی حملے پر خراج تحسین پیش کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سکردو میں ریلی نکالی گئی۔ مختلف ملی تنظیموں کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے یادگار چوک تک ریلی نکالی گئی۔ یادگار پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے اسرائیل پر حملے پر ایران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 57 اسلامی ممالک میں ایران واحد ملک ہے جس نے پہلی مرتبہ اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا اور فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کی۔ یہ رہبر معظم کی دور اندیشی اور قیادت کا ثمر ہے کہ آج دنیا میں تشیع کا سر فخر سے بلند ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ رہبر معظم کی پیشگوئی کے عین مطابق غاصب صہیونی ریاست بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔