0
Tuesday 14 Jan 2025 12:13

امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، سراج الحق

امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے جاری پروگرام میں سابق امیر جماعت سراج الحق نے خصوصی شرکت کی۔ تربیت گاہ میں حافظ سیف الرحمن، حافظ اسرار احمد، ڈاکٹر عنایت الرحمن، فرحان شوکت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے، جبکہ حکمرانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی بجائے طاغوتی نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ کھلی جنگ ہے، اور تمام حکومتوں نے سودی نظام کو پروان چڑھایا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سودی نظام کو ختم کرے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران  امریکہ کی تابعداری پر فخر محسوس کرتے ہیں، جبکہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، مسلم ممالک کے حکمرانون کی بے حسی امت کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1184248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش