علامہ عارف حسین واحدی کیجانب سے شیعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈی کے ذمہ داران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ایس یو سی ضلع راولپنڈی کے ذمہ داران کو اپنی رہائشگاہ پر افطار ڈنر دیا۔ ضلعی رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ کوثر عباس حیدری قمی، سیکرٹری جنرل حاجی ملک انتصار حسین جعفری، تحصیل سربراہ آصف مغل، سید رضی الحسن، سید جابر حسین شاہ، سید محمود نقوی، اسلام آباد سے تصور عباس اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر پورے ملک میں یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منایا گیا، ہر شہر اور ہر دیہات میں بڑے پیمانے پر غزہ کی مظلومیت اور اسرائیل کی درندگی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ہم جہاں تمام اہل اسلام خاص طور پر تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، وہیں مری روڈ راولپنڈی میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی منعقد کرنے پر ضلع راولپنڈی کی پوری تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوستوں نے تین دن کے اندر انتھک محنت کے ساتھ بھرپور ریلی نکال کر ثابت کیا کہ قائد بزرگوار کی طرف سے جو بھی ٹاسک ملے گا، بے شک وقت کم ہو، مگر ہم اسے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ سب کا اور دیگر برادران جو کسی مجبوری کی وجہ سے اس افطاری میں تشریف نہیں لا سکے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قائد محترم کا مبارک وجود ایک نعمت ہے۔ اس نعمت کی شکرگزاری یہ ہے کہ ہم سب متحد ہو کر، ہاتھوں میں ہاتھ دیکر، تمام تنظیمی احباب کو ساتھ لے کر اور اخلاص عمل کے ساتھ جو بھی قدم اٹھائیں گے، کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ علامہ کوثر عباس، حاجی انتصار حسین نے علامہ واحدی صاحب کا اس ریلی کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد بزرگوار کے حکم پر ہم ہمیشہ سب تنظیمی ساتھیوں کو متحد رکھنے اور فعال کرنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔