اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب میں سول سوسائٹی کی طرف سے ’’شہدائے غزہ کی پکار‘‘ کے عنوان پر القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان میانخیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ القدس سیمینار کے روح رواں سابق مشیر وزیراعلیٰ علامہ محمد رمضان توقیر، معروف صحافی و تجزیہ نگار ابو لمعظم ترابی،سمیت دیگر مقررین نے خطابات کیے۔