0
Wednesday 15 Mar 2023 10:00

لاہور، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا ورکرز کیساتھ تصادم

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے صبح سویرے دوبارہ کوشش شروع کر دی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ سولہ گھنٹوں سے پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی سیکڑوں کارکن زمان پارک میں ایک مضبوط ڈھال بن کر اپنے قائد کا دفاع کر رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کارکنان پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کارکنان کی جانب سے بھی جوابی طور پر پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش