اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی دنیا بھر کیطرح پورے پاکستان میں جلوس ہائے عزا اور مجالس امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ امامیہ اسکاوٹنگ کی جانب سے امام بارگاہوں میں خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی میں مختلف مقامات پر امامیہ اسکاوٹس مقامی انتظامیہ کیساتھ مل کر جامہ تلاشی اور عزاداری کی محافل میں سبیلوں کے علاوہ نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔