اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مٹیاری کی جانب سے کربلا شناسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مٹیاری کی طرف سے بتاریخ 26 جولائی 2022ء کو کربلا شناسی سیمینار ھالا سٹی میں منعقد کیا گیا، جس میں سید حسین موسوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری عاطف مہدی سیال، ڈویژنل صدر محمد حسین الحسینی اور ضلع صدر عرفان علی نے خطاب کیا۔