0
Friday 22 Jul 2022 18:08

کراچی میں دعائے توسل و جشن غدیر

اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی اور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ عید غدیر کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ دعا کی تلاوت کا شرف مولانا حسن عباس جعفری نے حاصل کیا، جس میں سماجی، سیاسی, مذہبی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ شہر کے معروف شعراء، منقبت خواں حضرات قیصر جعفری، ثاقب رضا ثاقب، جعفر حسین، ارشد جلالوی، نقی لاہوتی، علی رضا شاہ، مظہر عباس، مزمل عباس، کوثر علی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، عبداللہ شریفی، عمران نقوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا عروج زیدی اور علامہ سجاد شبیر رضوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابن اثیر کہتے ہیں کہ امام علیؑ ہر میدان میں آگے نظر آتے ہیں، مگر علم و عبادت ایسے میدان ہیں جن میں امام علیؑ اکیلے دکھائی دیتے ہیں، ان میدانوں میں امام علیؑ کے پیچھے بھی آتا کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ محفل میلاد میں نظامت کے فرائض ناصر حسینی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ناصر حسینی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام سے قبل سیاسی جماعتوں کے بینرز اور پوسٹرز ہٹائے جائے اور صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی استرکاری مکمل کی جائے۔ محفل میلاد کے اختتام پر امام علی علیہ السلام کی ولایت کی خوشی میں نیاز کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے استفادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1005370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش