کرم کے معاملے میں سب ہمارے مجرم ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس کا سینیٹ میں خطاب
19 Dec 2024 20:14
اپنے خطاب کے دوران چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ میں نے صوبائی حکومت کو مسلسل توجہ دلائی کہ حالات درست کریں، جنگ ہو سکتی ہے لیکن نہیں سنا گیا، کرم پارہ چنار کا علاقہ دو ماہ سے محاصرے میں ہے اور ایک نالائق صوبائی ترجمان مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، کرم کے معاملے میں سب ہمارے مجرم ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹ میں پاراچنار مسئلے پر خطاب نے ایوان بالا کو ہلا کر رکھ دیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں نے صوبائی حکومت کو مسلسل توجہ دلائی کہ حالات درست کریں، جنگ ہو سکتی ہے لیکن نہیں سنا گیا، کرم پارہ چنار کا علاقہ دو ماہ سے محاصرے میں ہے اور ایک نالائق صوبائی ترجمان مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، نہ حکومت نام کی چیز ہے نا سیکورٹی ادارے نام کے کوئی چیز ہے، کرم کے معاملے میں سب ہمارے مجرم ہیں، دونوں اطراف کے لوگ امن چاہتے ہیں، ڈی چوک شہادتوں پر حکومتی وزراء کا مذاق ناقابل برداشت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1179268