0
Sunday 8 Sep 2024 19:34

وادی کشمیر کے مذہبی اسکالر اقبال حسین میر کا ماہ ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا اقبال حسین میر کا تعلق وسطی کشمیر کے خندہ علاقے سے ہے۔ آپ مجلس علماء امامیہ اور مطہری فکری و ثقافتی مرکز سے بھی وابستہ ہیں۔ سالہا سال سے وادی کشمیر میں دینی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا اقبال حسین میر سے ہفتہ وحدت اور میلاد النبی (ص) کے حوالے سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مابین بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں جن کو بنیاد بناکر مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام راحل (رہ) نے آنحضرت (ص) ہی کی ذات کو محور اتحاد قرار دے کر اتحاد کا نعرہ بلند کیا اور 12 یا 17 کو ’’ہفتہ وحدت‘‘ منانے کی اپیل کی۔ مولانا اقبال حسین میر نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت یا ان سے منسوب احادیث پر ہم جب ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں تو وہاں ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) دوراندیش  اور دردمند رہنما تھے جنہوں نے ہمیں اتحاد کا درس دیا، ہمیں چاہیئے کہ ہفتہ وحدت سے بھرپور استفادہ کرکے اتحاد کی جانب پرواز کریں۔ مولانا اقبال حسین میر نے کہا کہ میلاد النبی (ص) ریلیوں اور جلسوں میں ہمیں مظلوم فلسطینیوں کو ہر حال میں یاد رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا غلام محمد گلزار نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی ذات اقدس کو محور و نکتہ اور مرکز اتحاد ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1158413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش