عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین نجف علی کا انٹرویو
متعلقہ فائیلیںنجف علی عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین ہیں، دو عشرے تک پیپلز پارٹی کے ساتھ منسلک رہے، گزشتہ الیکشن میں ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی سے اختلاف پیدا ہوا اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ نجف علی بلتستان کے متحرک ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ خطے کے اہم ایشوز پر وہ ہر تحریک میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس وقت گلگت بلتستان میں بجٹ اور گرین ٹوریزم نامی کمپنی کے معاملے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان دونوں ایشوز اور کچھ اپنے حلقے کے معاملے پر ان سے تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial