0
Wednesday 10 Jan 2024 18:27

متحدہ علماء محاذ کے تحت آل پارٹیز یکجہتی فلسطین پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

 متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز یکجہتی فلسطین پریس کانفرنس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی جماعتوں کے رہنماء، اقلیتی نمائندگان، صحافی، ڈاکٹرز، وکلاء، دانشور حضرات اور تاجروں سمیت ممتاز شخصیات نے غزہ فلسطین میں مساجد، چرچ، اسکولوں، ہسپتالوں، صحافیوں، ڈاکٹروں، رہائشی آبادیوں، بچوں، بوڑھوں، عورتوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری،خونی درندگی و جارحیت کیخلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چند مہینوں سے غزہ فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری، جارحیت کا نہ رکنے والا قیامت خیز، خونی، شیطانی عمل جاری ہے، جس کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ، مسلم حکمران، عرب لیگ، او آئی سی اور حقوق انسانی کے نام نہاد عالمی ادارے بری طرح ناکامی، بے بسی، بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کا شکار نظر آتے ہیں، کوئی بھی غاصب، قاتل، ظالم، پاگل کتے، صیہونی، اسرائیل کو کھلے عام مسلسل، آزادانہ دہشت گردی کرنے سے روکنے والا نہیں، غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان صرف اللہ کی مدد و نصرت کے منتظر ہیں اور پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں سے مؤثر کردار کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں۔ علماء مشائخ نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی غیر منصفانہ حل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فلسطین موقف کے منافی اور شہدائے فلسطین کے خون سے غداری اور عدل و انصاف کے کھلے قتل کے مترادف ہے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا حالیہ جرأت مندانہ بیان کہ ہم اور ریاست، فلسطین کے حوالے سے قائداعظم کے موقف پر قائم ہیں خوش آئند ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1108225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش