0
Saturday 21 Sep 2024 17:23

پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے، عظمیٰ بخاری

پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور سے اب تک 1500 سے 1600 لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں پہنچے ہیں، ہمارے پاس افراد کے ساتھ گاڑیوں کی تعداد کی تفصیل بھی موجود ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ  سرگودھا سے 263 لوگ اور ڈی جی خان کی لیڈر کے ساتھ ڈیڑھ سو لوگ آئے ہیں، عالیہ حمزہ کے ساتھ صرف 100، لطیف کھوسہ کے ساتھ 25 لوگ آئے ہیں، پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز 15 سے 20 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، رائے حسن نواز 60 سے 70 لوگ ساتھ لائے ہیں، جلسہ شروع نہ ہونے کی وجہ یہ ہے لوگ نہیں آئے، سیمابیہ طاہر 15، 20 لوگ لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  تمام صوبوں سے لوگ یہاں بلوائے گئے تھے، اب گنڈاپور کا انتظار ہے کہ آکر جلسے کو بچائے، لاہور میں ہو کا عالم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے 65 سے 85 لوگ آئے ہیں، فیصل آباد سے 63 سے 77 لوگ آ رہے ہیں، ساہیوال سے 26 سے 32 لوگ موجود ہیں، ملتان سے 117 سے 155 لوگ موجود ہیں، ڈی جی خان سے 100 سے 150 لوگ موجود ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  میں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے، پی ٹی آئی جلسہ کےلیے ملک بھر سے کارکنوں کو کال دی، کنٹینر لگانے اور لوگوں کو روکنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کون کون سا لیڈر کتنے لوگ لایا ہے، میرے پاس پورا پلندہ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ امتیاز صاحب 15 سے 20 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، رائے حسن نواز 60 سے 70 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، عمر ڈار 20 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے ہیں، ملک تیمور مسعود 5 لوگوں کے ساتھ گاڑی پر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے 3 ہزار لوگ جلسہ میں موجود ہیں، عوام نے فتنہ فساد کو مسترد کیا ہے، پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے، حلیم عادل شیخ کراچی سے لاہور فتح کرنے 60 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش