0
Saturday 21 Sep 2024 15:51

بی جے پی کو شیخ خاندان کا شکرگذار ہونا چاہیئے، محبوبہ مفتی

بی جے پی کو شیخ خاندان کا شکرگذار ہونا چاہیئے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شیخ خاندان (شیخ عبداللہ) کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے، جنہوں نے جموں و کشمیر کے بھارت سے الحاق میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ محبوبہ مفتی کا یہ تبصرہ جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ان الزامات کے بعد آیا، جس میں انہوں نے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر سیاسی فائدے کے لئے خطے کے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے پر تنقید کی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی کو شیخ خاندان بالخصوص شیخ عبداللہ کا شکر گزار ہونا چاہیئے، جن کی کوششوں سے جموں و کشمیر کا ملک سے الحاق ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو سابق ریاست میں پارٹی کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لئے عمر عبداللہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جب عمر عبداللہ واجپائی حکومت میں وزیر تھے، تو انہیں اکثر دنیا بھر میں یہ کہا جاتا تھا کہ جموں و کشمیر سیاسی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ دہشت گردی کا معاملہ ہے جسے پاکستان پر حملہ کرکے حل کیا جانا چاہیئے۔

پی ڈی پی کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے حکومت بنانے کے لئے بار بار تین ماہ تک ان کے دروازے کھٹکھٹائے، ان کی تمام شرائط و ضوابط سے اتفاق کیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم نے شرائط رکھی تھیں کہ آرٹیکل 370 کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہیئے، افسپا کو منسوخ کیا جانا چاہیئے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی پر یہ بھی واضح کیا کہ اسے کشمیر میں حریت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیئے، جس کے لئے نئی دہلی سے ایک وفد بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہماری دہلیز پر آئے، بی جے پی نے عمر عبداللہ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے وزیر بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1161448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش