0
Saturday 21 Sep 2024 16:20

ہم اسرائیل کیساتھ شمال میں اسکے اہداف پر متفق نہیں، وائٹ ہاؤس

ہم اسرائیل کیساتھ شمال میں اسکے اہداف پر متفق نہیں، وائٹ ہاؤس
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل کے رابطہ کار برائے مغربی ایشیائی امور بریٹ میکگرک نے اعلان کیا ہے کہ حکمت عملیوں اور تنازعات کے بڑھنے کے خطرات کی پیمائش کے طریقہ کار پر امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ اختلاف ہے۔

بریٹ میکگرک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر تل ابیب سے متفق نہیں کہ شمال میں جنگ، (بے گھر غاصب صیہونی) لوگوں کو شمال میں ان کی (غیرقانونی) بستیوں میں لوٹا سکتی ہے۔ امریکی اہلکار نے موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور تاکید کی کہ ہمارا مقصد شمال میں سفارتی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں میکگرک نے یہ دعوی بھی کیا کہ غزہ پر کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس مقصد کے لئے کام جاری رکھیں گے!
خبر کا کوڈ : 1161465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش