0
Saturday 21 Sep 2024 17:42

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، پولیس نے جنریٹر بند کرادیے

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، پولیس نے جنریٹر بند کرادیے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا عوامی حمایت کے اظہار کے لیے لاہور میں جلسہ عام جاری ہے، جس سے پارٹی کے رہنما خطاب کر رہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے جنریٹر سسٹم بند کرادیے۔ ملک کے مختلف مقامات سے ٹولیوں کی شکل میں کارکنان کی جلسہ گاہ آمد بھی جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما اسٹیج پر موجود ہیں لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقررہ وقت تک جلسے میں بھی نہ پہنچ سکے جب کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 6 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم ہوتے ہی پولیس نے ساؤنڈ سسٹم، جنریٹر اور جلسہ گاہ کی لائٹیں بند کر دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر مرکزی کنٹینر پر پہنچ گئے، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع، رانا شہباز بھی کنٹینر پر پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بچھڑ نے کہا ہے کہ ہمیں لولہ لنگڑا این او سی دیا گیا اور پنجاب حکومت نے اپنے ہی این او سی کی خلاف ورزی کی، ہمارے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری رات کنٹینر لگائے رکھے، ہمارا کنٹینر نہیں آنے دیا گیا، اب بھی راستے بند ہیں ، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں۔ جلسہ گاہ میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے جب کہ دیگر رہنماؤں کی آمد بھی جاری ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے علاوہ لطیف کھوسہ، حماد اظہر، ریحانہ ڈار اور عالیہ حمزہ بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے جلسہ سے متعلق عوام کو پیغام دیا کہ نکلیں پاکستان کے خاطر، اس ملک کو بچانے کی خاطر، زبردست جلسہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1161477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش