0
Saturday 21 Sep 2024 15:59

گلگت بلتستان کی چار سیاسی جماعتوں کو فوری انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

گلگت بلتستان کی چار سیاسی جماعتوں کو فوری انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جی بی کی 4 مختلف سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشنز منعقد کروانے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے حکم پر الیکشن کمشنر عابد رضا نے ایم ڈبلیو ایم، پیپلز پارٹی، نون لیگ اور تحریک انصاف کو فوری طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا علی رضوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری روف حسین کے نام لکھے گئے الگ الگ خطوط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن-208-209 اور 215 کے تحت الیکشن رولز 2017ء کے رول 158 کے تحت سیاسی جماعت اپنے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔
 
 جو کہ پہلے سے الاٹ شدہ انتخابی نشان کو برقرار رکھنے/ برقرار رکھنے کے لیے قانون کے تحت ایک لازمی شرط ہے۔ مقررہ قانونی دفعات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے سیاسی جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اس کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا جس سے وہ پارٹی گلگت میں آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے نااہل ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1161461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش