0
Saturday 21 Sep 2024 15:47

کراچی والوں کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری

کراچی والوں کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا، جس میں کے الیکٹرک نے ماہ جولائی کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کی مد میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 1161455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش