0
Saturday 21 Sep 2024 16:50

شہید ابراہیم عقیل کا مختصر تعارف، حزب اللہ لبنان کے زبانی

شہید ابراہیم عقیل کا مختصر تعارف، حزب اللہ لبنان کے زبانی
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جمعے کے روز بیروت کے جنوب میں انجام پانے والی ایک صیہونی دہشتگردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم عقیل کے اعلی جہادی ریکارڈ سے پردہ اٹھایا ہے۔

شہید ابراہیم عقیل کی مختصر جہادی تاریخ کے بارے جاری ہونے والے حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم شہید حاج ابراہیم محمد عقیل بیروت میں اسلامی مزاحمت کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1980ء کی دہائی کے اوائل میں قابض افواج کے بیروت پر حملے کے دوران بہادرانہ کارروائیوں کے کمانڈروں میں سے بھی ایک تھے جنہوں نے 1990ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کی تربیت کی مرکزی ذمہ داری اٹھائی اور مزاحمتی تنظیموں میں اعلی انسانی صلاحیتوں کو ابھارنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔


 
حزب اللہ لبنان کے مطابق شہید کمانڈر ابراہیم عقیل نے اسلامی مزاحمت کے آپریشنل کالم کی بنیاد رکھی اور وہ 2008ء سے آپریشنز میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے جبکہ انہیں جہاد کونسل کا رکن بھی مقرر کیا گیا تھا۔

وہ سال 2006ء میں لبنان کے خلاف انجام پانے والی اسرائیلی جارحیت کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے والے کمانڈروں میں سے بھی ایک تھے جو اپنی شہادت تک اسلامی مزاحمت میں رضوان فورس کے قیام، اس کی پیشرفت اور قیادت کی نگرانی کرتے رہے جبکہ طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے آغاز کے بعد سے انہوں نے مزاحمتی محاذ کے سپورٹ فرنٹ میں رضوان فورس کے فوجی آپریشنز کی قیادت کی ڈیزائننگ و نگرانی کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 1161468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش