اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔