0
Saturday 1 Feb 2025 20:13

کراچی، فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِاعلیٰ مقبول باقر کے سیکیورٹی انچارج زخمی

کراچی، فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِاعلیٰ مقبول باقر کے سیکیورٹی انچارج زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا سیکیورٹی انچارج زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر محمد حنیف زخمی ہوا ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس افسر کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر گرایا، پولیس افسر نے فائرنگ کرنا چاہی تو ملزمان نے انہیں گولی مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس افسر پر 2 فائر کیے تھے، ایک گولی ان کے پیٹ میں لگی تھی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحت نہیں بلکہ ذاتی جھگڑے کا لگتا ہے، پولیس افسر محمد حنیف سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس افسر کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان سے بیان لیا جائے گا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ زخمی افسر سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا سیکیورٹی انچارج ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش